یوکے بیس چیریٹی ہوپ فار ہیومینٹی کے آپریشن ہیڈ جنید علی کا پاکستان کے مختلف صوبوں کا دورہ،مستحقین کی مدد کی
لندن(نمائندہ خصوصی)ہوپ فار ہیومینٹی یوکے بیس چیریٹی ہے،ہوپ فار ہیومینٹی نے کووڈ 19سے لے کر اب تک لوگوں کی بہت مدد کی ہے اور اب تک ہزاروں لوگوں کو راشن تقسیم کیا ہے اور یہ سلسلہ ہر ہفتے جاری و ساری رہتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ آرگنائزیشن لوگوں کے امیگریشن ، ہائوسنگ ،بینیفٹس کے مسائل اور دوسرے رفاعی کاموں میں لوگوں کی مدد کرتی ہے۔
ہوپ فار ہیومینٹی نے ابھی پاکستان میں اپنا آپریشن کیا، اس آرگنائزیشن کے آپریشن ہیڈ جنید علی نے خاص طور پر پاکستان کا دورہ کیا اور وہ صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ اور کے پی کے کے اندرونی علاقوں میں گئے اور وہاں کہ غریب اور مستحقین لوگوں کی مدد کی۔
مزدوروں کو سیفٹی بوٹ اور کپڑے،غریب بچوں کو کپڑے اور راشن کے ساتھ ساتھ مستحقین خاندانوں کی کیش کی صورت میں مالی امداد بھی کی گئی،ہوپ فار ہیومینٹی کا پلان ہے کہ وہ آئندہ بھی اس کام کو جاری رکھیں گے۔
لوگوں نےتمام رضاکاروں اور علاقائی سربراہان کا خصوصی شکریہ ادا کیا،مسز شمس تبریز (راولپنڈی اور اسلام آباد اور کے پی کے ریجن)، مسٹر علی غازی (جنوبی پنجاب ریجن)، مسٹر راشد اقبال (ملتان اور لاہور ریجن) مسٹر قاضی زبیر (حیدرآباد، کراچی اور اندرون سندھ ریجن) نے اس نیک کام میں بھرپور حصہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ Hope 4 Humanity ان لوگوں کی مدد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے جنہیں مشکل وقت میں مدد کی ضرورت ہے۔
ہوپ فار ہیومینٹی پاکستان میں ضرورت مند نوجوانوں کیلئے مستقبل میں بہت جلد ایک پروگرام کا ارادہ بھی رکھتی ہے جس پر کام جاری ہے۔