ویانا (رپورٹ:محمد عامر صدیق) پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے 21 ڈسٹرکٹ ویانا کے مقامی ریسٹورنٹ میں سالانہ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تنظیم کے عہدیداران نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ سرپرست اعلیٰ اکرم بٹ کی صدارت میں کی گئی،پروگرام کا آغاز محمد محسن بلوچ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نقابت کے فرائض رانا ادریس نےبخوبی انجام دیے۔ تقریب میں الطاف جمال کو تنظیم کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر جن عہدے داران نے شرکت کی ان میں صدر پاک فرینڈ آسٹریا غلام مصطفیٰ بلوچ،محسن بلوچ،قاری شبیر،ریاض بلوچ،رانا محمد ادریس،اکرم بٹ،غلام اظہر،غالب حسین شاہ،امجد چٹھہ ،الطاف جمال،عبدالستار مہر،ملک عبدالحق،ارشد واڈئچ،پروفيسر شوکت اعوان ،اظہر شاہ اور ندیم نذیر شامل تھے۔

تمام ممبران کی جانب سے الطاف جمال کو تنظیم کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی گئی۔الطاف جمال اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے آسٹریا پاکستانی کمیونٹی میں مقبولیت رکھتے ہیں۔
الطاف جمال کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ میں آنے والے وقتوں میں اپنے عہدے کا بہترین استعمال کرتے ہوئے آسٹریا میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی خدمت کو اولین ترجیح دونگا۔
آخر میں صدر غلام مصطفیٰ بلوچ کی جانب سے ملک پاکستان، کشمیری عوام،فلسطینی عوام،افواج پاکستان اور حاضرین کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔