جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ناروے علی اصغر شاھد کی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک باد
اوسلو(عقیل قادر)پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی اور سلمان عبداللہ مراد کو ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارک بادپیش کی ہے ۔
پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی میں ایک تاریخی کامیابی ملی ہے، یہ کامیابی پورے پاکستان کی فتح ہے۔
آج کی تاریخی کامیابی سندھ بلخصوص کراچی کے جیالوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے، ملک کے معاشی حب میں نفرت اور تقسیم کی سیاست اپنے منطقی انجام کو پہنچی ہے ، جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔
شہرِ قائد کو حقیقی معنوں میں اب ترقی، امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بننے سے کوئی روک نہیں سکے گا، مرتضی وہاب کی کامیابی سے اب کراچی کی ہر گلی، محلے اور علاقے کے بلدیاتی مسائل بلا امتیاز حل ہونگے۔
مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد سمیت پیپلز پارٹی کے تمام منتخب نمائندوں کے کندھوں پر اب بھاری ذمہ داریاں ہیں، سندھ کی صوبائی حکومت کی انہیں بھرپور حمایت حاصل رھے گی۔
علی اصغر شاھد نے کہا کہ مجھے یقین ہے، ماضی میں کٹھن ترین حالات کا مقابلہ کرنے والے جیالے اب آئندہ عام انتخابات میں پورے ملک سے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ سرخرو ہوں گے۔
حالات بتا رہے ہیں کہ آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔