شجاعت خان جدون پاک ہزارہ گروپ کے بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب
پاک ہزارہ گروپ نے سردار یوسف کو صوبہ ہزارہ بنانے کی جہدوجہد کیلئے بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا
مہمان خصوصی سابق وزیر برائے مذہبی امور اور صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف تھے
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات نے اپنے مرکزی دفتر میں وائس چیئرمین کی تقرری کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق وزیر برائے مذہبی امور اور صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف تھے۔
تقریب میں پاک ہزارہ گروپ کی ا یگزیکٹو باڈی نے بھرپور شرکت کی جس میں سرپرست اعلیٰ ملک منیر اعوان، مرکزی صدر اکرم خان تنولی ،نائب صدر عدیل گجر، جنرل سیکرٹری نیاز علی جدون ،چیف کوارڈینیٹر نبیل اعوان ،میڈیا سیکرٹری سلیم گجر ،چیئرمین عجمان ونگ راجہ وسیم امجد و دیگر ونگز اور مرکز کے نمائندگان ملک ظفر، چودھری ارشد گجر، چوھدری عمر گجر، رضوان گجر، ولید گجر اور جاوید گجر شامل تھے ۔
پاک ہزارہ گروپ نے وائس چیئرمین کیلئے شجاعت خان جدون کو بلا مقابلہ منتخب کیا اور ایگزیکٹو باڈی نے شجاعت خان جدون پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے سند سے نوازا، تقریب کے مہمان خصوصی سردار یوسف نے صوبہ ہزارہ تحریک پر مفصل تقریر کی اور ماضی بعید کی چہ میگوئیوں پر روشنی ڈالتے ہوئےشکوک وشبہات دور کرنے کی کوشش کی۔
پاک ہزارہ گروپ نے سردار یوسف کو صوبہ ہزارہ بنانے کی جہدوجہد کیلئے بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا کیونکہ کثیر تعداد دیار غیر میں صوبہ ہزارہ بنے کی خواہشمند ہے اور صوبہ ہزارہ ہزارے وال قوم کیلئے اشد ضروری ہے۔
تقریب سے وائس چیئرمین شجاعت خان جدون نے اس عزم کو دہرایا کہ ان شاءاللہ پہلے سے بہتر انداز میں ہزارے وال قوم کی دیار غیر میں خدمت کرونگا جو پاک ہزارہ کا موٹو اور کاز ہے اس پر سختی سے عمل پیرا رہوں گا۔
چیف کوارڈینیٹر نبیل اعوان نے مہمان خصوصی کو پاک ہزارہ گروپ کے پس منظراور کاز پر مکمل بریفنگ دی، مہمان خصوصی سردار یوسف نے پاک ہزارہ گروپ کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ صوبہ ہزارہ تحریک سے متعلق اوو رسیز کمیٹی بنانے کیلئے اپنی مرکزی باڈی سے مشاورت کریں گے۔