صدر پاکستان بینکنگ و فنانس کویت طاہر بشیراورایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسید تنویر مرتضی کی برٹش کونسلر قیصر عباس گوندل سے ملاقات

0

لندن(تارکین وطن نیوز)صدر پاکستان بینکنگ و فنانس کویت طاہر بشیر اور پاکستان سے آئے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید تنویر مرتضی نےبرٹش کونسلر قیصر عباس گوندل سے لندن میں ملاقات کی۔

ملاقات میں معروف قانون دان محمد سہیل بابر خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور برطانیہ کے سیاسی اور کاروباری مواقعوں بارے بتایا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت سے آئے ہوئے مہمان اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب شخصیات ہیں اور ان سے مل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید تنویر مرتضی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور انشاءاللہ جلد عوام کو اچھی خبریں ملیں گی۔

پاکستان بزنس و فنانس کویت کے صدر طاہر بشیر نے کہا کہ ہم کونسلر قیصر گوندل کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں برطانیہ میں مختلف سیکٹرز میں انوسٹمنٹ کے مواقعوں بارے آگاہ کیا۔ ہم برطانیہ کے سیاسی نظام اور کو نسلر قیصر گوندل کی خدمات کے معترف ہیں۔

معروف قانون دان محمد سہیل بابر نے کہا کہ برطانیہ میں انوسٹمنٹ کرنے کے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ملاقات کے بعد مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!