گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات، کاروباری امور اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال

0

برسلز (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں مختلف ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔

وفد میں بیلجیئم سے تمباکو کے معروف تاجر اور پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر کے مرکزی رکن جمال خان، گلف سے شائع ہونے والے ایک انگریزی اخبار کے بزنس ایڈیٹر عنایت الرحمٰن، سسکو سسٹم کے ریجنل لیڈر برائے مڈل ایسٹ و افریقہ آسم خان اور ڈائریکٹر کلچر ڈیپارٹمنٹ یو اے ای محمد زیب شامل تھے۔

اس ملاقات میں وفد نے گورنر سے کاروباری امور اور ملکی معیشت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

گورنر نے وفد کے ارکان کو پاکستان میں موجود مختلف کاروباری مواقع کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ان مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!