سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی کرنیوالےعراقی نژاد کو ڈی پورٹ کئے جانے کا امکان

0

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن میں قرآن سوزی کرنے والے عراقی نژاد کو ڈی پورٹ کیا جاسکتا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق سویڈن کی ایمگریشن نے معلومات جاری کی ہے کہ سلوان مومیکا نے سال ۲۰۲۱ میں سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی تھی جس پر اسے سویڈن میں تین سال کا عارضی رہائشی ویزہ جاری کیا گیا تھا۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سلوان نے قرآن سوزی اس لئے کی تاکہ اسے ڈی پورٹ نا کیا جائے اور وہ سویڈن کا مستقل ویزہ حاصل کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق قرآن سوزی کرنے والے عراقی نژاد کے مکروہ عزائم سامنے آگئے، مذکورہ شخص نے سویڈن کے مستقل ویزے کے حصول کے لئے قرآن کی بے حرمتی کی تاکہ وہ یہ ثابت کرسکے کہ دنیا بھر میں اس کی جان کو خطرہ ہے۔

سویڈن کی ایمیگریشن کے مطابق سلوان مومیکا نے سال ۲۰۲۱ میں سیاسی پناہ کی درخواست پر تین سالہ عارضی ویزہ حاصل کیا تھا جس کی مدت عنقریب ختم ہونے کو ہے۔ سویڈن کے تجزیہ نگاروں اور اخبارات نے یہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شخص نے ڈی پورٹ ہونے سے بچنے اور سویڈن کے مستقل ویزہ کے حصول کے لئے قرآن کی بے حرمتی کی۔

دوسری جانب سویڈن کی عوام نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے کہ اس طرح کے مکروہ واقعات سویڈن کے لئے دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اس لئے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ ہر اس شخص کو ڈی پورٹ کیا جائے جو اپنے ناپاک عزائم کے لئے سویڈن کی بدنا می کا باعث بنے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!