ناروے:اسوہ حسینی ہی امت کی نجات کا واحد حل ہے، ڈاکٹر جواد رضا نقوی کا محرم الحرام کی مجلس سے خطاب

0

اوسلو(رپورٹ:عقیل قادر) ناروے کے صوبے روگالانڈ میں حیدریہ امام بارگاہ میں محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی روزانہ کی بنیاد پر مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات شرکت کرتے ہیں۔

مجلس عزا کی ابتدا بچوں نے تلاوت قرآن پاک سے کی اور محفل میں موجود احباب نے امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں محبتوں اور عقیدتوں کا نذرانہ پیش کر کے حاضرین پر رقت طاری کر دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جواد رضا نقوی نے مصائب اہل بیت بیان کئے اور بتایا کہ کس طرح اہل بیت نے اسلام کی سربلندی کے لیے حق کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں قربانی دے کر اپنے نانا کے دین کو بچایا اور رہتی دنیا تک امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

حیدریہ امام بارگاہ روگالانڈ کی بنیاد تین سال قبل رکھی گئی تاکہ روگالانڈ کے علاقے میں رہنے والے مسلمانوں کا اسلام اور پاکستان کے ساتھ تعلق قائم رکھا جا سکے۔

خطاب کے بعد عزاداران حسین نے ماتم اور نوحہ خوانی کی اور مجلس کا اختتام لنگر حسینی ؓ سے کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!