مالمو:دعوت اسلامی سویڈن کے زیرِاہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے’’کربلا ایک نظریہ ہے‘‘ کہ عنوان سے تقریب کا اہتمام

0

تقریب میں دعوتِ اسلامی یورپ ریجن کے نگران مولانا اسید رضا عطاری کی خصوصی شرکت

مالمو (زبیر حسین) دنیا بھر کی طرح سویڈن میں بھی محرم الحرام کی مجالس کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام سے کیا جاتا ہے ، دعوتِ اسلامی سویڈن کے زیر اہتمام مالمو شہر میں کربلا ایک نظریہ ہے کہ عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی یورپ ریجن کے نگران مولانا اسید رضا عطاری نے خصوصی شرکت کی۔

مولانااسید رضا نے واقعہ کربلا کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادتِ امام حسینؓ نہ صرف مشکل وقت میں صبر کی تلقین ہے بلکہ حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانے کی وہ زندہ مثال ہے جو روزِقیامت تک اسی طرح یاد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حسینیؓ تعلیمات نے انسان کو شخصی غلامی سے نکال کر مساوات، اخوت اور محبت کا درس دیا، امام حسینؓ نے اسلامی ریاستی اصولوں کے تحفظ کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

بے شک حق کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کا نام ہمیشہ زندہ و جاویداں رہتا ہے۔ تقریب میں مالمواور کوپن ہیگن سے مذہبی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر درودوسلام کےساتھ وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں جبکہ شرکا ءکے لئے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیاتھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!