گو ڈمیز کے مقامی ہوٹل میں سکائی بزنس اینڈ سوشل کلب لندن کی معانہ میٹنگ اور محفل میلاد کا اہتمام

0

لندن(تارکین وطن نیوز) لندن گو ڈمیز کے مقامی ہوٹل یادگار میں سکا ئی بزنس اینڈ سوشل کلب لندن کی معانہ میٹنگ اور محفل میلاد کا ا ہتمام کیا گیا۔

جس میں کلب کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور عزیز کے علاوہ کلب کے ایگزیکٹو ممبران نے حصہ لیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ماجد علی خان نے حاصل کی۔

اس کے بعد عابد خان نے اپنی خوبصورت آواز میں نبی پاکؐکی بارگاہ میں حدیہ نعت پیش کیا۔ اس کے بعد کلب کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب اور گزارشات پیش کی گئیں۔

محفل میلاد میں تمام ممبران نے اپنی اپنی آواز میں نبی پاکؐ کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میں کھانے کے بعد لکی ڈرا ہوا، جس میں خوش نصیب جمیل شاہ کے نام نکلا جو کہ بالآخر عامر بھا ئی کو منتقل ہوا۔

یہ سارے لمحات میر نسیم ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے کی آنکھ میں بند کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!