واشنگٹن(تارکین وطن نیوز)امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے صحت نے ملکی تاریخ میں پہلے خواجہ سرا فور اسٹار افسر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔
63 سالہ ڈاکٹر ریچل لیوائن اب امریکی پبلک ہیلتھ سروس کمیشنڈ کور کے ایڈمرل ہیں۔انہوں نے حلف برداری کی تقریر کے دوران اس موقع کو ’اہم‘ اور’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔
I am deeply honored & grateful to join the ranks of men & women across this great nation who have committed to defend the United States against small & large threats, known and unknown. I promise to uphold that trust to the fullest extent of my abilities. https://t.co/ryfwRqbAoz
— ADM Rachel Levine (@HHS_ASH) October 19, 2021
سیکریٹری صحت ہاویر بسیرا نے ڈاکٹر لیوائن کی تقرری کو مساوات کی طرف ایک بڑا قدام قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر لیوائن ہارورڈ کالج اور Tulane یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے اس سے قبل ماہر امراض اطفال کے طور پر امور انجام دیئے ہیں۔