اسٹاک ہوم(رپورٹ :زبیر حسین)سویڈش مائگریشن نے رواں برس (6000) چھ ہزار افراد کے مستقل رہائشی ویزے منسوخ کردئیے۔
ایمیگریشن کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی مناسبت اس سال تین گنا زیادہ ویزوں کی منسوخی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن حکومت نے ایمیگریشن کو جون کے اختتام تک مستقل ویزوں کے اجراء اور منسوخی کے حوالے سے حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
نئی حکومت بننے کے بعد سویڈن میں سیاسی پناہ اور ایمیگریشن کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کروائے گئے تھے جس کے بعد ڈی پورٹیشن اور ویزہ منسوخیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔