سویڈن میں ایک بار پھر قرآن کی بے حرمتی،القاعدہ کے میڈیا ونگ الصحاب نے سویڈن اور ڈنمارک میں دہشتگرد حملوں کی وارننگ جاری کر دی

0

اسٹاک ہوم(رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن میں شاہی محل اور پارلیمنٹ کے سامنے ایک بار پھر قرآن نذر آتش، سلوان مومیکا نے ساتھی سمیت قرآن کی بے حرمتی کی۔

القاعدہ کے میڈیا ونگ الصحاب نے ٹیلی گرام کے ذریعے سویڈن اور ڈنمارک میں دہشتگرد حملوں کی وارننگ جاری کردی۔ القاعدہ کا کہنا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک دنیا کے نقشے میں فقط دو نقطوں کی مانند ہیں۔

سویڈن کے ٹیرر ایکسپرٹ ماگنوس رانستورپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ القاعدہ کے پیغام میں کہا گیا کہ سویڈن اور ڈنمارک نے چارلس ہبدو سے کچھ نہیں سیکھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک دھمکی ہے۔

دوسری جانب اتوار کے روز قرآن کی بے حرمتی کرنے پر سلوان مومیکا پر ایک شخص حملہ کرنے دوڑا جسے پولیس نے فی الفور گرفتار کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!