کوالالمپور(رپورٹ:محمد وقارخان)ملائشیا کے شہر کوالالمپور کے معروف ریسٹورنٹ باربی کیو ٹونائٹ میں پاکستانی خواتین نے جذبہ حب الوطنی کے تحت 14 اگست کی شام کوآزادی کا جشن منایا۔
14اگست کی شام مہمانوں کی پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی اورآزادی کی خوشی میں خصوصی کیک کاٹا گیا۔
خواتین اور بچے بچیوں نے ملی جذبے سے نغمے اور ترانے گائے اور باہمی گفتگو میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن حصہ لینے کا عہد کیا ۔
تقریب میں ملائشیا کی معروف خاتون شخصیت داتن رباب مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں، اس کے علاوہ اس محفل میں عنبر علی،میڈم میمونہ ، مس راکھی،عائشہ دلنواز،رملہ عارف،مس حسینہ ، رافعہ فیروز ، کرن فیصل اور ملائشیا میں مصروف عمل متعدد سوشل ایکٹیویسٹ خواتین شامل تھیں ۔