نیو یارک میں اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ (OPRM) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

0

نیویارک(تارکین وطن نیوز) اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ (OPRM) کے زیر اہتمام پاکستان ہا ئوس(بروکلین) میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی ۔ کانفرنس میں امریکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور امریکہ کی سرکردہ سماجی تنظیموں کے صدور، جنرل سیکرٹری و ذمہ دران نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی،کانفرنس میں امریکہ میں موجود تمام سیاسی و سماجی جماعتوں نے بھر پور انداز میں حصہ لے کر اس کانفرنس کو کامیاب کیا۔

بھر پور بحث و تقاریر کے بعد تمام جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق اور مسائل اور ان کے حل کے لئے ایک متفقہ پارلیمانی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کیا۔ تمام سیاسی و سماجی لیڈروں نے اس چارٹر آف ڈیمانڈز پر دستخط کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ کانفرنس چار گھنٹے تک جای رہی اور پہلی دفعہ تمام جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے سیاسی نظریات سے ہٹ کے صرف اور صرف اوورسیز پاکستانی بن کر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا جس کو متفقہ طور پر اوورسیز پاکستانیوں کا چارٹر آف ڈیمانڈ کا نام دیاگیا۔

اوورسیز میں بسنے والے نوے لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق پارلیمنٹ کے ذریعے دیا جائے، امریکہ، یورپ ، مڈل ایسٹ اور دوسرے ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو کشمیریوں کی طرز پر پاکستانی پارلیمنٹ میں ایک کوٹہ مقرر کر کے انکو نمائندگی کا حق دیاجائے تاکہ یہ اپنے نمائندے خود منتخب کر سکیں،پاکستان میں ان کی جائیدادوں کی حفاظت اور اداروں پر مافیا کے ناجائزقبضوں کو فوری ختم کرایاجائے۔

پاکستانی ایئر پورٹس اور گورنمنٹ کے تمام ملکی اور بیرونی ممالک میں دفاتر اور سفارت خانوں میں خصوصی پروٹوکول دیا جائے۔،اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو حکومتی تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ وہ بھی اپنے وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ اوورسیز پاکستانیز رائٹس موومنٹ کی اس کانفرنس میں پاکستانی جماعتوں،پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے ، پاکستان مسلم لیگ(ن) یو ایس اے ، پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ،پاکستان مسلم لیگ (ق) یو ایس اے، عوامی نیشنل پارٹی یو ایس اے اور ایم کیو ایم(پاکستان) یو ایس اے کے نمائندوں ،صدور، سیکرٹری جنرلز ،یا نائب صدور نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ امریکہ میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں ،علی زئی فاؤنڈیشن ، پاسوو ، پاکستانی امریکن مرچنٹ ایوسی ایشن ،خیبر سوسائٹی ، پاکستانی ووٹرز یو ایس اے ،پاکستان امریکہ کوارڈنیشن ،پاکستان فریڈم فورم یو ایس اے ،امریکن کونسل آف مینارٹی وومن کے آفیشل ہیڈز نے شرکت کی اور OPRM کے نسیم علی زئی نے میزبانی کی آل پارٹیز کانفرنس میںاٹارنی خالد اعظم ،پی ٹی آئی کے ترجمان خان آفریدی ،نون لیگ کے راجہ رزاق ، راجہ ضمیر، ملک ارشاد ،پی پی پی کے خالد اعوان اور سرورچوہدری ،ق لیگ کے تنویر اصغر چوہدری اور بوٹا چوہدری ، اے این پی ے تاج اکبر خان اور ایم کیو ایم کے صلاح الدین خان اور سماجی تنظیموں علیزئی فاؤنڈیشن کے خالد اعظم اور فیصل حیات خان ،پاک امریکہ کوارڈیشن کے ارشد خان، طاہر رضوان ایڈووکیٹ ،پاک امریکن مرچنٹ ایوسی ایشن کے عزیزبٹ ،جاوید خان، پاکستان فریڈم فورم کے ڈاکٹر شفیق ،شاہد کامریڈ ،خیبر سوسائٹ کے تاج اکبر ، وجاہت ہو ٹی ، پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کے شاہروز خان علیزئی ، نعیم خان ، شاویز خان ،ابرار خان علیزئی ،پاکستان کرسچن سوسائٹی کے جیمز سپرئین، مینارٹی وومن کی بازاہ روحی اور ”پاسوو“ کی عطیہ شہناز اور شاہین نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔

چارٹر آف ڈیمانڈ( سی او ڈی) کی منظوری کے بعد تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نےOPRM کے بانی نسیم خان علی زئی کو تجویز دی گئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے سب سیاسی و سماجی نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جس کو میزبان سمیت تمام لیڈروں نے متفقہ طور پر اتفاق کر کےOPRM کو کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد بلانے کا کہاگیا۔ آخر میں موجودہ گورنمنٹ کو مطالبہ کیاگیا کہ امریکہ کے لئے PIA کی بندش سے ہماری مشکلات میں اضافہ ہوا ہے لہٰذاPIA کی فلاٹس کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور ساتھ ہی میت کو پاکستان پہنچانے کی فری سرو س بھی بحال کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!