تحریک کشمیر برطانیہ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیخلاف بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

0

برمنگھم(تارکین وطن نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا مسلسل قتل عام، فوجی دہشتگردی اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ گرفتاریوں کے خلاف تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام بھارتی قونصلیٹ برمنگھم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔بھارت کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف شدید نعرےبازی کی گئی کہ کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے، عالمی امن کے علمبردار اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں دہشتگردی کا نوٹس لیں۔

اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز کشمیریوں کے قتل عام اور گرفتاریوں میں مذید اضافہ ہوتا جارہا ہے، حالات تیزی سے بگڑتے جارہے ہیں، دنیا کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہے،حالات انتہائی سنگین صورت اختیارات کر رہے ہیں، کشیدگی بڑھ رہی ہے اور نریندر مودی کے ہاتھ نہ روکے گے تو قتل عام میں مذید اضافہ ہوگا۔

مظاہرے سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، تحریک کشمیر برطانیہ کے نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم، برمنگھم کے صدر راجہ قمر عباس، خواجہ محمد سلیمان، تحریک کشمیر برطانیہ یوتھ کے سربراہ محمد فاروق،اکرام الحق، نائلہ اقبال، سردار آفتاب خان،راجہ جاوید اقبال،ڈاکٹر خرم بشیر، مولانا محمد سجاد، رانا ربنواز، خواجہ محمد عارف،سٹاپ دی وار ، ٹریڈ یونینز اور دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے۔

ایک ہفتے سے جس طرح قتل عام اور گرفتاریوں کا سلسلہ جارہی ہے بلخصوص نوجوانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے بھارت خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے ،مودی کے ناپاک عزائم اور منصوبوں سے امن کے تمام راستے بند ہوتے جارہے ہیں، مسئلہ کشمیر کو پُرامن طور پر حل نہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ داری اقوام متحدہ اور بھارت پرعائد ہوگی،خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کسی بھی فوجی تصادم کے نتیجے میں جنگ کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں ۔

مظاہرین نے مختلف بینرز اور کتبے اٹھا رکھے رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے، انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کیا جائے، اقوام متحدہ مسئلہ کے حل کے لیے مداخلت کرے، عالمی معاہدوں کی پابندی کرائی جائے ۔

مظاہرے میں ممتاز کشمیری اور پاکستانی رہنمائوں چوہدری اللہ دتہ، محمد منیر مغل، خواجہ محمد امین، قاری محمد طیب اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!