سویڈن کے شہر ویخو میں پاکستان کلچرل سوسائٹی کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

0

بچوں نے پاکستان کی تاریخ اور آزادی کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے

ویخو (رپورٹ:زبیر حسین)سویڈن کے شہر ویخو میں پاکستان کلچرل سوسائٹی کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بچوں نے پاکستان کی تاریخ اور آزادی کی اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تقریبات کا اصل مقصد ہی یہ ہوتا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو دیارِغیر میں بھی پاکستانیت سے روشناس کروائیں۔

تقریب میں بچوں نے تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے جبکہ پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے خصوصی کوئیز کا بھی انعقاد ہوا، تقریب میں ویخو شہر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان کلچرل سوسائٹی کے منتظمین نے شرکاء سےمخاطب ہو کر کہا کہ ایسی قومی اور ثقافتی تقاریب کا مقصد یہ ہی ہوتا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو وطن کی اہمیت اور وطن سے محبت کا سبق دے سکیں۔

پاکستان کلچرل سوسائٹی ویخو کی جانب سے سویڈن میں قرآن سوزی کے حوالے سے مقامی اخبار میں مذمتی بیان بھی جاری کیا گیا تھا جس کے حوالے سے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہم نے سویڈن میں گاڑیوں کے لئے خصوصی اسٹیکر شائع کرنے کا اجازت نا مہ پولیس کو بھجوا دیا ہے، ہم پرامن احتجاج کچھ یوں کریں گے کہ ہر مسلمان کی گاڑی پر ایسا اسٹیکر آویزا ہو جس پر لکھا ہو Stop Quran Burning ۔

تقریب کے اختتام پر بچوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور شرکاءکے لئے ریفریشمنٹ ک اہتمام بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!