سفیروں نے تمام لوگوں کےانسانی حقوق کے جامع تحفظ کو سراہا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ (ویب ڈیسک)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ پاکستان، بیلاروس، وینزویلا، کیوبا اور نکاراگوا سمیت 11 ترقی پذیر ممالک کے سفیروں نے چین کے علاقے تبت کا دورہ کیا۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کی وزارت خارجہ کی دعوت پر 27اگست سے 2 ستمبر تک سفیروں نے تبت کا دورہ کیا۔
سفیروں نے چین کی جانب سے عوام پر مبنی ترقیاتی تصور پر عمل درآمد اور تمام قومیتوں کے لوگوں کےانسانی حقوق کے جامع تحفظ کو سراہا۔
سفیروں نے تبت کے تمام شعبوں میں ترقی کو توقعات سے بڑھ کر قرار دیا اور کہا کہ درحقیقت ترقی کے ثمرات سب کو حاصل ہیں جس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں کے لیے خوش حال زندگی ، اصل انسانی حق ہے۔