ملائیشین وزیراعظم کا9ویں ملائیشین انٹرنیشنل حلال شوکیس (MIHAS 2023) میں پاکستان پویلین کا دورہ

0

وزیراعظم نے پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور اعلیٰ معیار پراڈکٹس کی تعریف کی

کوالالمپور(محمدوقارخان)ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے ملائیشیا میں 12سے 15ستمبر 2023تک منعقد ہونے والے 19ویں ملائیشین انٹرنیشنل حلال شوکیس (MIHAS 2023) میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور اعلیٰ معیار پراڈکٹس کی تعریف کی ۔ وزیراعظم انور ابراہیم نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے 11 کمپنیوں کے 27ارکان پر مشتمل پاکستانی وفد سے خصوصی ملاقات کی ۔

نمائش میں موجود پاکستانی مصنوعات میں چاول، شہد، خالص تیل، دودھ کی مصنوعات، مصالحے، کاسمیٹکس، گلابی نمک ، کھانے کے مصالحہ جات ، اور خوشبوئیں وغیرہ شامل ہیں ۔

اس نمائش کے ذریعے ہائی کمیشن نے پاکستانی وفد کے لیے ملاقاتوں کا اہتمام کیا ، جس سے وہ مقامی خریداروں کے ساتھ روابط قائم کرکے اپنی مصنوعات متعارف کروا سکیں گے ۔ MIHAS-2023، سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت (MITI) کے زیر اہتمام اور ملائیشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (Matrade) کے زیر اہتمام، دنیا کا سب سے بڑا حلال شوکیس سمجھا جاتا ہے، جو عالمی حلال میدان سے صنعت کے اہم صنعت کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔

اس سال ایونٹ میں پاکستان سمیت 44 ممالک نے شرکت کی۔ 44 ممالک کی جانب سے ٹوٹل 1900 بُوتھ لگائے گئے ، اور اس نمائش میں 35000 افراد کی آمد کی توقع ہے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کمپنیاں پچھلے سالوں میں منعقد ہونے والی MIHAS نمائشوں میں باقاعدہ حصہ لیتی رہی ہیں۔ یہ تقریب پاکستانی شرکاء کو حلال مارکیٹ کے صنعت کاروں سے جڑنے اور ان سے سیکھنے کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔جس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں معاونت ملتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!