ہانگ چوایشین گیمزعالمی اتحاد اور تعاون کو فروغ دیں گے، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی

0

چین نے یکے بعد دیگرے بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے، نائب صدر

بیجنگ (ویب ڈیسک) ہانگ چو ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ ہانگ چو ایشین گیمز کے آغاز کے موقع پر، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر ہوانگ سی میان نے سی ایم جی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہانگ چو ایشین گیمز ،ایشیا سمیت پوری دنیا کے سامنے چینی ثقافت سے بھرپور شاندار مقابلے پیش کرے گا اور کھیلوں کے ذریعے ایشیا اور دنیا میں اتحاد، تعاون، امن اور دوستی کو فروغ دے گا۔

اتوار کے روز ہوانگ سی میان نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں یکے بعد دیگرے بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا ہے جس نے نہ صرف چین کو عالمی کھیلوں کے انعقاد میں ایک طاقت کے طور پر دنیا بھر میں منوایا ہے بلکہ چین کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سب سے قابل اعتماد شراکت داروں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے امن اور دوستی کو فروغ دینا اور سب کے لیے ایک بہتر دنیا کی تشکیل ہی وہ اہم محرک ہے جس کی وجہ سے چین نے بہت سے بڑے کھیلوں کی کامیاب میزبانی کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!