مودی کی اٹلی آمد کے موقع پرای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اٹلی وپی ٹی آئی اٹلی عوام دوست کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا
روم(تارکین وطن نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی جی20سمٹ میں شرکت کیلئے30اکتوبر کو اٹلی آ رہے ہیں جب کہ وہ یکم نومبر کو جی20سمٹ سے خطاب کریں گے۔
اس موقع پربھارتی فوج کے جموں و کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اٹلی و پی ٹی آئی اٹلی عوام دوست کے زیر اہتمام روما پیاسا ویتوریا کے مقام پر چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ اٹلی راجہ آفتاب کی زیر قیادت اور چیئرمین پی ٹی آئی اٹلی شان پاکستان حاجی چوہدری بشیر بوسال کی زیر سرپرستی احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کیلئے تمام متعلقہ تنظیموں سے باہمی مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق راجہ آفتاب نے متعلقہ اداروں سے اجازت نامہ حاصل کر لیا ہے اور چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال بھی مظاہرہ میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لئے اٹلی بھر سے ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا جائے گا،جس کسی کو بھی ضرورت ہو وہ آرگنائزنگ کمیٹی سے رابطہ کر سکتا ہے۔
بریشیا سے بہت بڑا قافلہ حاجی چوہدری بشیر بوسال کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرے گا۔ترجمان نے تمام محب وطن پاکستانیوں کو مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔