ڈیلاس مستانگز مائنر کرکٹ لیگ 2023 کی فاتح

0

ڈیلاس (سپورٹس نیوز) ڈیلاس مستانگس نے مائنر لیگ کرکٹ چیمپیئن شپ 2023 اپنے نام کرلی ۔ ٹیم کی فتح میں نوستس ش کین جیج کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی نے نمایاں کردار ادا کیا ان کے 27 رنز اور تین وکٹوں کی وجہ سے انہیں فائنل کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ۔

ہوم ٹاؤن میں مستانگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم جلد ہی دوسرے اوور میں اسٹار بلے باز اینڈریز گوس پویلین لوٹ گئے مستانگ کو ابتدائی اسکور کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 10 ویں اوور کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز ہی بناسکے۔

تاہم علی شیخ اور کینجیج کے درمیان لوئر آرڈر میں 56 رنز کی شراکت نے ڈیلاس کو بہترین موقع فراہم کیا جس میں شیخ نے 25 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔کینجیج نے اننگز کو جاری رکھا اور 2 ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے سے قبل 27 رنز بنائے۔ مستانگز نے 121 رنز بنائے جو حریف کے لئے آسان ہدف نہ تھا۔

نیو جرسی کی جانب سے جنید نادر محسود، سنی پٹیل اور عادل بھٹی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔نیو جرسی نے پہلے پانچ اوورز میں 38 رنز بنائے جس کی قیادت کینر لیوس نے 27 رنز سے کی۔ تاہم جلد ہی ان کی بیٹنگ دباؤ کا شکار ہوگئی کیونکہ ڈیلاس نے تیز رفتاری سے وکٹیں حاصل کیں ۔ کینجیج کی بلے بازی کے بعد باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور 4 اووز میں 9 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

احسان عادل اور حماد اعظم نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت ڈیلاس نے نیو جرسی لائن اپ میں کیولیئرز کو صرف 77 رنز پر آؤٹ کر کے 44 رنز سے فتح حاصل کی اور چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کر لی۔مستانگز نے پہلی بار یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا ہے اس قبل 2021 میں سیلکون ویلی سٹائیکرز اور 2022 میں سیاٹل تھنڈر بولٹ نے یہ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!