ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے افغان ہلال احمر کو امداد کی منتقلی

0

زلزلہ متاثرین کے لئے2 لاکھ امریکی ڈالرز فراہم کئے گئے

کا بل (ویب ڈیسک) افغانستان میں چینی سفارت خانہ نے ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ کی جانب سے صوبہ ہرات میں زلزلے کی آفت پر فراہم کی جانے والی دو لاکھ امریکی ڈالرز کی نقد امداد افغان ہلال احمر کو منتقل کی، تاکہ ریسکیو کے کاموں میں مدد کی جا سکے۔

منگل کے روز افغانستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر باؤ شوہوئی نے افغان عبوری حکومت کی وزارت خارجہ اور افغان ہلال احمر سوسائٹی کے اہلکاروں سے ملاقات کے موقع پر زلزلے کے متاثرین کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ نقد امداد افغان عوام کے ساتھ چینی عوام کی دوستی کی عکاسی کرتی ہے اور یقین ہے کہ آفت زدہ علاقوں کے عوام اس آفت کے اثرات پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔ افغان فریق نے زلزلے اور ہلال احمر کی ہنگامی امدادی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔

انہوں نےکہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا کی جانب سے فراہم کی جانے والی نقد امداد انتہائی بروقت تھی جس پر وہ تہہ دل سے مشکور ہیں۔ ہلال احمر اس رقم کو خوراک اور دیگر امدادی سامان خریدنے اور متاثرین میں جلد از جلد تقسیم کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!