فلپائنی بحریہ کی چین کے پانیوں میں داخلے کی کوشش چینی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، چائنا کوسٹ گارڈ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یوئی نے بتایا کہ فلپائنی بحریہ کی ایک گن بوٹ نے چین کی جانب سے بار بار انتباہ کے باوجود چین کے جزیرہ ہوانگیان سے ملحقہ پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
منگل کے روز چائنا کوسٹ گارڈ کے جہاز نے قانون کے مطابق فلپائن کے جہاز کو بھگانے کے لئے نگرانی اور روٹ کنٹرول جیسے ضروری اقدامات اٹھائے ۔ جائے وقوعہ پر چینی جہاز کا آپریشن پیشہ ورانہ ، جائز اور قانونی تھا۔
ترجمان نے کہا کہ جزیرہ ہوانگیان اور اس کے آس پاس کے پانیوں پر چین کا ناقابل تنسیخ اقتدار اعلیٰ ، خود مختاری کے حقوق اور دائرہ اختیار ہیں۔ فلپائن کے اقدامات نہ صرف چین کی خودمختاری بلکہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار میں واقع پانیوں میں قومی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گی۔