سویڈن اور ناروے کے سرحدی علاقوں میں خطرناک برف باری

0

عوام موٹر وے پر 12 گھنٹے تک پھنسے رہے، سویڈن میں 92 ٹریفک حادثات

مالمو (رپورٹ:زبیر حسین) سویڈن اور ناروے کے سرحدی علاقوں میں خطرناک برف باری، عوام موٹر وے پر 12 گھنٹے تک پھنسے رہے، سویڈن میں 92 ٹریفک حادثات۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن اور ناروے کو ملانے والی موٹر وے پر گاڑیوں کی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں، ریڈ کراس اور دیگر امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ لوگ 12 گھنٹے سے زائد اپنی گاڑیوں میں محصور رہے جو اس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا تھا کہ گاڑیوں کے فیول ختم ہونے کے باعث لوگوں کی اموات ہوسکتی تھی۔

لوگوں کو ریسکیو کرنے کے آپریشن انچارج کا کہنا ہے کہ کاروں میں محصور لوگ ہماری ترجیحات پر ہیں کیونکہ لوگ کئی گھنٹوں سے بھوکے پیاسے ہیں ، عوام کو اس قسم کے حالات کا بالکل بھی اندازہ نہ تھا۔

ناروے کی حکومت نے عوام سے سویڈن کی جانب سفر نا کرنے کی درخواست کی ہے، سویڈن سے متصلہ علاقوں میں کل رات سے اب تک 25 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے جس نے نظامِ زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

سویڈن میں کل رات سے اب تک 92 ٹریفک حادثات ہوئے ہیں، حکومتی اداروں کے مطابق حادثات کی وجہ گاڑیوں میں ونٹر ٹائرز نہ ہونے کی وجہ سے ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!