حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،آمنہ بلوچ

0

سفیر پاکستان کا بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیساتھ ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد

برسلز(نمائندہ خصوصی) یورپی یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بلجیم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اپنی ماہانہ آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

ای کھلی کچہری کے دوران کمیونٹی کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات ہوا۔ کمیونٹی کے نمائندوں کو مشن کی طرف سے اپنے دائرہ اختیار کے اندر اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری پاکستانیوں سے براہ راست گفتگو کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!