امریکی محکمہ زراعت پہلی مرتبہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا، چینی میڈیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) رواں سال، امریکی محکمہ زراعت پہلی مرتبہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لئے ایک وفد کی قیادت کرے گا،ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق رواں سال کی ایکسپو میں امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین میں 17 نمائش کنندگان شرکت کریں گے اور کیلیفورنیا، ایڈاہو اور جارجیا کی زرعی مصنوعات اور زرعی ٹیک کو اجاگر کریں گے۔

اس حوالے سے یو ایس سویابین ایکسپورٹ کونسل کے سی ای او نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ ایکسپو امریکہ کے زرعی نمائندوں کے لئے اپنے چینی گاہکوں اور ایکسپو کے دیگر مندوبین سے ملنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ یہ ایک منظم اور وسیع پیمانے پر منعقد ہونے والی تقریب ہے۔

یہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں شرکت کا تجربہ بہت پرجوش ہے۔خیال رہے کہ امریکہ کے علاوہ تھائی لینڈ، سربیا، قازقستان اور دیگر ممالک اور خطے بھی اس سال نمائش میں شرکت کے لیے بڑے پیمانے پر وفود بھیجیں گے۔

توقع ہے کہ چھٹی سی آئی آئی ای میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مہمانوں کا استقبال کیا جائے گا، جس میں 3400 سے زائد نمائش کنندگان بھی شامل ہوں گے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!