بیجنگ (ویب ڈیسک) سنکیانگ آزاد تجارتی زون کے تحت کاشغر زون کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔کاشغر زون کا رقبہ اٹھائیس اشاریہ چار آٹھ مربہ کلومیٹر ہے ۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کاشغر آزاد تجارتی زون میں زرعی پیداوار کی پروسیسنگ، ٹیکسٹائل،الیکٹرانک مصنوعات ، انٹرنیشنل لاجسٹکس ، سرحد پار آن لائن کمرشل اور جدید سروس ٹریڈ سمیت صنعتی و کاروباری اداروں کے لئے جامع سروسز اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی، طب و صحت اور مالیات سمیت دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا ۔سنکیانگ آزاد تجارتی زون کا کل رقبہ ایک سو اناسی مربع کلومیٹر ہے جس میں ارومچی، کاشغر اور ہرگوس تین زونز شامل میں۔