سردار محمد اشفاق خان کی جانب سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے اعزاز میں عشائیہ

0

جدہ(خالد نواز چیمہ)صدر مسلم کانفرنس سعودی عرب ، جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز جدہ کے وائس چیئر مین سردار محمد اشفاق خان نے کشمیری کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے کچھ چیدہ افراد کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔

مذہبی راہنما سردار اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے، انسان کی زندگی کی تین چیزیں بہت اہم ہیں اور یہ اسکی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئیں،عبادت، اتحاد اور انسانیت کی خدمت، اگر ہم ان پر عمل کریں تو ہمار اللہ بھی ہم سے راضی اور اس کی خلق بھی ہم سے خوش۔

شرکا نے کشمیر میں ہونے والے مظالم، فلسطین میں جبر اور قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان دونوں قدیم اور حل طلب مسئلوں کو حل کرنے پر زور دیا،شرکا نے پاکستان کی سیاسی اور معاشی حالت زار پر اپنی اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس کی بہتری کی خواہشات کا تذکرہ بھی کیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے راہنما، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار عنایت اللہ عارف،پاکستان سے آئے ہوئے سابق ڈی سی کوٹلی ، میرپور سردار عمر اعظم، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نواب شاہ کے ڈین پروفیسر زاہد راجپوت، کشمیر کمیٹی جدہ کے چیئرمین مسعود پوری، بزرگ سیاسی راہنما چوہدری شہباز، سردار وقاص، چوہدری اکرم گجر، اظہر وڑائچ ، چوہدری تصور، انجینئر عارف مغل، اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر میزبان تقریب سردار اشفاق نے سب مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی ترقی، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!