ناروے:منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک ناریجن لڑکی کا قبول اسلام

0

اوسلو (عقیل قادر) منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر ایک نارویجن لڑکی کے قبول اسلام کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں منہاج القرآن ناروے رابطہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مشتاق احمد برنالی، میاں محمد اسلم، نجم الثاقب، چوہدری ساجد حسین، حاجی عرفان انصاری صدر منہاج القرآن اوسلو کے علاوہ منہاج وویمن لیگ، سسٹر لیگ اور حلقہ درود کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے علامہ اقبال فانی نے اسلام کے بنیادی ارکان کے حوالے سے گفتگو کی اور اسکے بعد لڑکی نے علامہ اقبال فانی کے ہاتھ پر کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔

تقریب میں موجود افرادنے نومسلم کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ عرفان انصاری نے نومسلم لڑکی کو شیخ الا سلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب تحفہ میں پیش کیں۔

اسلامک لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے نارویجن زبان میں سیرت الرسول ﷺ پر مرتب کی گئی کتاب تحفے میں پیش کی گئی جبکہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے پھول تحفے میں پیش کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!