اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے، بیرسٹر امجد ملک

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں اپنے اعزاز میں سجائی گئی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کو جب بھی پاکستان کی خدمت کا موقع ملا انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کام کر کہ دکھایا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر نے بیرسٹر امجد ملک کے سٹاک ہوم کہ مختصراً دورہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کے نو منتخب عہدیدار جن میں صدر سعید شیخ ،چیئرمین جنید نواز چوہدری،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ ،پیٹرن چیف اسد ایاز ،پیٹرن غلام محمد بھلی ،وائس چیئرمین ضیا بھٹی ،سینئر نائب صدر مسعود منہاس،سینئر نائب صدر شکیل چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری عرفان نیاز چوہدری،انفارمیشن سیکرٹری سید جواد حیدر شاہ ، ہیڈ آف ٹریڈ افیئرز میاں زین ، فنانس سیکرٹری غلام حسن،ہیڈ آف پولیٹیکل افیئرز پاکستان سویڈن عمیر ضیا بھٹی ، ہیڈ آف ریلیجیس افیئرز مدثر نعیم ،نائب صدر طارق چوہدری،نائب صدر زوالفقار علی چوہدری، سابق نائب صدر رضوان بھٹی ،عاطف عزیز بھٹہ،ذوالفقار احمد و دیگر شامل تھے ۔

اس موقع پر تمام نو منتخب عہدیداران مسلم لیگ ن سویڈن نے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب کا آغاز باقاعدہ انفارمیشن سیکرٹری سید جواد حیدر شاہ کی تلاوت قرآن پاک اور ہیڈ آف ریلیجیس افیئرز مسٹر نعیم کی نعت رسول مقبول سے کیا گیا ۔ پی ایم ایل این سویڈن چیپٹر کے سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے ابتدائیہ کلمات پیش کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور شرکا کو ان کا مختصرا تعارف پیش کیا۔

تقریب کو آگے بڑھاتے ہوئے تمام شرکاء نے اپنا تعارف پیش کیا ،اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جبکہ بیرسٹر نے سوالات کے جوابات بھی دیے اور شرکا سے تجاویز بھی وصول کیں ۔صدر مسلم لیگ ن سویڈن نے بات کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ سویڈن چیپٹر اوورسیز بھر میں اپنے کام سے نمایا ں رہے گا اور ہم مل جل کر ملک و قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

چیئرمین جنید نواز چوہدری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کے دورہ سویڈن سے تنظیم میں ایک نئی روح پھونکی گئی ہے اور ہمارا مورال بلند ہوا ہے اور ہم پہلے سے زیادہ قائد میاں نواز شریف کے بیانیہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور ملک کی خدمت کریں گے۔پیٹرن چیف اسد ایاز نے اپنے خطاب میں اتفاق اور محبت کا درس دیا اور کہا کہ ہم سب محبت اور اتفاق سے تمام منازل بخوبی طے کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لینا چاہئے اور اپنے عزیز و اقارب کو مسلم لیگ ن کو ووٹ کرنے کیلئے متحرک کرنے کی ضرورت ہے ۔

پیٹرن غلام محمد بھلی نے بات کرتے ہوئے تنظیمی حوالے سے بات کی اور کہا کہ لیڈر شپ کو چاہئے کہ وہ کارکنان کیساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ہیڈ آف ٹریڈ افیئرز میاں زین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پاکستان اور سویڈن کے مابین بزنس کے مواقع پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ اپنی رپورٹ بیرسٹر امجد ملک کو پیش کریں گے ۔دیگر شرکا نے بھی اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک کو خوش آمدید کہا اور تنظیم اور پاکستان میں ہونے والے الیکشن اور دیار غیر میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل پر بات کی ۔

چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن انٹر نیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے بات کرتے ہوئے تمام شرکا اور مسلم لیگ ن سویڈن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کو دوبارہ حکومت کا موقع ملا تو وہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے ایوانوں میں نمائندگی دی جائے گی، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے الگ عدالتیں پولیس اسٹیشن بینک قائم کئے جائیں گے، ایئرپورٹس پر اوورسیز ڈیسک موبائل فون پر ٹیکس کا خاتمہ جبکہ پنجاب اوورسیز کمیشن کی طرز کے ادارے کو پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ۔

تقریب کے آخر میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف عزیز بھٹہ کے بھتیجے کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی جبکہ تمام مہمانوں اور شرکا کے اعزاز میں مقامی ریسٹور نٹ پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!