ناروے کی معروف سماجی شخصیت نثار اختر ڈار کو پوتے کی پیدائش پر مبارکباد

0

اوسلو (عقیل قادر) ناروے کی معروف سماجی شخصیت بانی و سرپرست اعلیٰ کپتان لال خان ویلفیئر فا ؤ نڈیشن تہال کو ناروے کے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پوتے عیسی حسن کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی اور نومولود کے لیے ڈھیروں دعائو ں سے نوازا۔

حسن نثار کے بیٹے عیسی حسن کی پیدائش کی خوشی میں نثار اختر ڈار نے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں انکے دوست احباب نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز علامہ سید بلال شاہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور ناروے کے معروف نعت خواں عبدالمنان نے بارگاہ رسولﷺ میں نعت شریف پیش کی۔

علامہ بلال شاہ نے نثار اختر ڈار کو پوتے کی مبارکباد پیش کی اور اسکی صحت، زندگی اور ایمان کے لیے خصوصی دعا کی۔

تقریب میں چوہدری صلابت علی، شیخ طارق محمود، محمد طارق، چوہدری وسیم شہزاد، چوہدری اسماعیل سرور، قدرت اللہ بٹ، حاجی انصر اقبال، آصف محمود، مظہر حسین اور دیگر نے شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.