بیرسٹر امجد ملک کی سویڈن آمد، کاشف عزیز بھٹہ سے ان کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر و سینئر نائب صدر بیرسٹر امجد ملک جو بروز اتوار اپنے مختصراً دورہ پر سٹاک ہوم سویڈن تشریف لائے ۔

جہاں انہوں نے سینئر صحافی اور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف عزیز بھٹہ سے ان کے جواں سالہ بھتیجے زین شاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سویڈن آنے کا مقصد جہاں دوستوں سے ملاقات تھی وہاں ان کا آنے کا خاص مقصد اپنے چھوٹے بھائی کاشف عزیز بھٹہ کے غم میں شرکت تھی اور اظہار تعزیت کرنا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات ان کے اہلخانہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!