مانچسٹر (وسیم چودھری) مانچسٹر کے مقامی ہال میں ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائیرز کی جانب سے سال برائے 2023/24کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ،معروف سولسٹر رانا ضیا اسلم کو ورلڈ وائیڈ صدر منتخب کیا گیا ۔
جنرل سیکرٹری کے لئے سعید ہاشمی، رانا تیمور منج ، ندیم تاس، مس عائشہ ، صباحت رانجھا ، مائیدہ شفیق کو اے آئی ایل میں شامل کیا گیا۔
حلف برداری کی تقریب میں نارتھ ویسٹ برطانیہ سے ممبران پارلیمنٹ افضل خان ، ہاؤس آف لارڈز واجد خان، لارڈ میئر مانچسٹر یاسمین ڈار، مئیر کنسورٹ ماجد ڈار ، سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ریٹائرڈ فصیح الملک، بیرسٹر راشد اسلم ، چودھری عنصر ، بیرسٹر امجد ملک ، سولسٹر مقبول ملک ، کونسلر بلال بابر ، سولسٹر عاطف عباس ، میاں مظہر حیات ، ساحر ، انعم ، ایون پریچر سمیت معروف وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسٹر جسٹس شا ہد جمیل پاکستان سے خصوصی شرکت کے لئے تشریف لائے اور ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائیرز سے حلف لیا، رانا ضیا اسلم سمیت دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ۔
جسٹس شا ہد جمیل نے رول آف لا ، ہیومن رائٹس کی اہمیت پرزوردیا، اے آئی ایل کے عہدیداران سے بھی قانونی رائے لی اور حکمرانی کے لئے مثبت رول ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تقریب میں قانونی ماہر ین ڈاکٹر لیاقت ملک،فاروق احمد ، ربنواز ، شعیب تاج،فہیم گوہر ، ایاز اکبر ، عظمت گل ، بابر سکندر، بیرسٹر محمد شہزاد ، معین الزمان اعظمی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔