پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائداعظم کی ولادت، کرسمس اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام

0

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) سویڈن کے زیر اہتمام سٹاک ہوم میں بانی پاکستان قائد اعظم کی یوم ولادت، کرسمس اور معمار پاکستان میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں اور کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام مسلم لیگ (ن) سویڈن سینئر نائب صدر مسعود منہاس اور فنانس سیکرٹری حسن غلام کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ن لیگ سویڈن کے عہدیداروں، مسلم لیگ ن سویڈن کے پیٹرن چیف اسد ایاز، پیٹرن غلام محمد بھلی،چیئرمین جنید نوازچوہدری،وائس چیئرمین ضیا بھٹی،سینئر نائب صدر مسعود منہاس،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ،نائب صدر حسن چوہدری،نائب صدر طارق چوہدری ،نائب صدر ذوالفقار چوہدری ،فنانس سیکرٹری حسن غلام ،جوائنٹ سیکرٹری عرفان نیاز چوہدری ،سیکرٹری انفارمیشن سید جواد حیدر شاہ،ہیڈ آف ٹریڈ میاں زین ،ہیڈ آف ریلیجیس افیئرز مدثر نعیم سمیت بڑی تعداد میں لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر و چیف کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں نواز شریف کا یوم پیدائش نہ صرف دنیا بھر میں مقیم لیگی کارکنوں کے لیے خوشی کا دن ہے بلکہ کرسمس کا دن ہمارے مسیحی بھائیوں کے لیے بھی خوشی کا دن ہے، ہم ان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن سویڈن کے عہدیداران اور لیگی کارکنان نے بھی خطاب کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ اور مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد پیش کی، آخر میں کیک کاٹا گیا اور شرکا کی تواضع پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!