مائوزے تنگ  نے دنیا کی مظلوم قوموں کی آزادی  کے لیے اہم کردار ادا کیا، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی نے چین کے آنجہانی رہنما ماؤ زے تنگ کی130 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں ایک فورم کا انعقاد کیا۔

بدھ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطابق سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ ماؤزے تنگ مارکسزم کی لوکلائزیشن کے ایک عظیم رہنما، چین کی جدید سوشلسٹ مہم کے عظیم بانی،چین کے عظیم محب وطن ،قومی ہیرو اور پارٹی کی مرکزی قیادت کی پہلی نسل کا مرکز و محور تھے جنہوں نے عوام کی تقدیر اور ملک کو مکمل طور پر بدلنے میں چینی عوام کی رہنمائی کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مائوزے تنگ نے دنیا کی مظلوم قوموں کی آزادی اور انسانی ترقی کے لیے اہم کردارادا کیا،انہوں نے کہا کہ اگرچہ ماؤزے تنگ کے انتقال کو47برس ہو چکے ہیں لیکن چینی عوام اس عظیم شخصیت کو کبھی نہیں بھولے۔صدر مملکت نے کہا کہ ماؤزے تنگ نے چین کی جدید تاریخ کی ترقی کی سمت بدلی اور چین کے ایک کمزور ملک سے مضبوط ہونے اور اس کی ابتر حالت سے خوشحالی  کی جانب ایک عظیم موڑ کی تکمیل کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ ماؤزے تنگ نے عوامی جمہوریہ چین تشکیل دیا،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا قائم کی، پیپلز لبریشن آرمی تشکیل دی اورایک سائنسی نظریہ تخلیق کیا۔ وہ دیوار چین کی طرح  چین کی علامت بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی تصاویر عام لوگوں کے گھروں ،گاڑیوں  ،ملبوسات اور بیگز پرچھپی ہوئی ہیں اورچین کی کرنسی پر ان کی تصویرعالمی تجارت میں بھی انضمام کی علامت ہے۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ محققین کا خیال ہے کہ ماؤزے تنگ کی چینی طرز کی جدیدیت کی تلاش نے بنیادی طور پر”مغربیت ہی جدیدیت ہے”کی ذہنیت کو شکست دی۔

ان کی سوچ میں شامل خودانحصاری اور ان کا حقیقت پسندانہ موقف،نقطہ نظر اور طریقہ آج تک قائدانہ اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین میں مختلف طبقات اور گروہوں میں آج تک  ماؤزے تنگ کی یاد کی ایک اہم وجہ ماؤزے تنگ کی جانب سے پیش کردہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا "عوام کی  خدمت” کا مشن ہے جوسی پی سی کو دوسری سیاسی جماعتوں سے منفرد بناتا ہے اور یہی سی پی سی کی طویل مدتی حکمرانی کا راز بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!