برطانیہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات کی جانب سے چودھری بشارت حسین کے اعزاز میں استقبالیہ

0

مانچسٹر(رپورٹ:وسیم چودھری)برطانیہ کے شہر اولڈھم میں برطانیہ کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات حاجی شیر زمان ، سابق کونسلر چودھری خضر رحمان ، چودھری سجاد حسین نے سیکرٹری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری بشارت حسین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی۔

تقریب میں اولڈ ھم میں مقیم آزاد جموں و کشمیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،اولڈھم آمد پر حاجی شیر زمان، سابق کونسلر چودھری خضر رحمان، چودھری سجاد حسین ، چودھری بابر حسین ، نے سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر چودھری بشارت حسین کا والہانہ انداز میں خیر مقدم کیا ۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پا ک سے ہوا ،اس موقع پر سابق کونسلر چودھری خضر رحمان نے برطانیہ میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی اوورسیز پاکستانی و کشمیریوں کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔

سیکرٹری اسمبلی چودھری بشارت حسین نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی ، ممبران پارلیمنٹ، کونسلرز اور کشمیری لیڈرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اوورسیز کشمیری اپنا مثبت کردار ادا کریں تو کشمیر کے مسئلے پر مزید موثر طریقے سے حکمت عملی اپنائی جاسکتی ہے، برطانیہ بھی بھارت پر اثرورسوخ استعمال کرکے مسائل میں کمی لاسکتا ہے۔

چودھری سجاد حسین ، پروفیسر ظفر اقبال نے بھی سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر چودھری بشارت حسین کی آزاد کشمیر میں خدمات کو لازوال قرار دیا اور امید کا اظہار کیا، موجود ہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لئے اور کشمیر کی آزادی کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں اور مزید ٹھوس منصوبہ بندی کرکے پالیسیز کو مرتب کیا گیا ہے۔

تقریب میں سابق کونسلر خضر رحمان، حاجی شیر زمان ، چودھری سجاد حسین ، چودھری بابر بشیر ، چودھری اسحاق ، چودھری فاروق، چودھر ی وقاص عاشق ایڈووکیٹ،چودھری مہندی خاں،صابر کھوکھر ، ڈاکٹر یاسر الیاس، چودھری ابرار اسلم سمیت دیگر نے شرکت کی ،مہمانوں کی تواضع پاکستانی و کشمیری کھانوں سے کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!