جرمن دارالحکومت برلن میں ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی 95ویں سالگرہ کوتجدید عہدوفا کے طور پر منایا گیا

0

برلن(رپورٹ :مطیع اللہ) پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی 95ویں سالگرہ کوتجدید عہدوفا کے طور پر منایا گیا ۔

جرمن دارالحکومت برلن میں سادہ و پروقار تقریب میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 95ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی برلن کے رہنماؤں نے اپنے قائد سے محبت کے اظہار پر سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سالگرہ تقریب کے موقع پر سینئر رہنما ملک اسماعیل قیصر نےکہا کہ وہ شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ بھٹو شہید کے نظریے پر کاربند رہنا ہمارا نصب العین ہے۔

سینئر رہنما مجاہد شاہ نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی ، انہوں نے ملک میں سینکڑوں اسپتال اور یونیورسٹیز قائم کیں۔ انہوں نے پاکستان کے لیے اپنا خاندان پیش کیا،پاکستان میں جمہوریت کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کے خاندان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پیپلز پارٹی برلن کےمنظور اعوان نے کہا ہے کہ ہم شہید قائد عوام کے نظریے پر ثابت قدم ہیں، بھٹو نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی اور عوام کو عزت و وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔

پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین ظہور احمد نے کہاکہ بھٹوپاکستان کے عوام کے لیے ایک مشعل راہ کے طور پر ابھرے،آجکل کے سیاسی قائدین ان کے نقش قدم پر چلنے کےلیے کوشاں ہیں ۔

مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی، پیپلز پارٹی اپنے قائد عوام کے ہر خواب کو پورا کرے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ کے ساتھ ڈٹی ہو ئی ہے۔

سالگرہ کے سادہ جزبات سے بھرپورتقریب میں پیپلزپارٹی کےبانی ذوالفقار علی بھٹو شہیدسمیت پارٹی کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی۔

تقریب سے اردو ادب کے معروف شاعر پروفیسر سرور غزالی ،سینئر رہنماؤں نے اشعار سناکر ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پیپلزپارٹی برلن و جرمنی کے سینئررہنمائو ں ، یوتھ ونگ اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائو ں نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 95ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!