مانچسٹر: پاکستان کے قونصل جنرل طارق وزیر سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی ملاقات

0

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق وزیر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل طارق وزیر نے پاک بھارت جنگ میں پاکستانی میڈیا کی شاندار رپورٹنگ کے اعتراف میں افضل بٹ کا پرجوش استقبال کیا اور مبارکباد پیش کی۔

جواب میں افضل بٹ نے بھی پاکستان بھر کے میڈیا کی طرف سے طارق وزیر صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ افضل بٹ ان دنوں یورپی یونین کے بعد برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستانی ڈائس پورہ کے مختلف طبقات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!
[hcaptcha]