سپین کے شہر بارسلونا میں تحریک کشمیر کے زیر اہتمام کشمیری کمیونٹی سے اظہار یکجہتی
بارسلونا (رپورٹ:کاشف شہزاد) پانچ جنوری 1949 اقوام متحدہ نے کشمیریوں کا بنیادی حق حق خودارادیت تسلیم کیا تھا لیکن75سال گزرنے کے باوجود آج تک اس پر عمل در آمد نہیں ہو سکا۔
کشمیری آج بھی دنیا کے ہر کونے میں اس بنیادی حق کے لئے سراپا احتجاج ہیں، اسی سلسلے میں ایک احتجاج اسپین کے شہر بارسلونا کے مشہور تفریح مقام پلاسہ کتلونیا میں ہوا ۔
احتجاج کا باقاعدہ آغاز صفیع اللہ کی تلاوت سے ہوا،نعت رسول مقبولؐ کی سعادت قاری ارشد نقشبندی نے حاصل کی،سٹیج سیکریٹری کے فرائض تنظیم کے جنرل سیکریٹری آصف الرحمن نے انجام دئیے۔
بچوں نے اس دن کی اہمیت کو مختلف زبانوں اردو، انگریزی کاتلان اور کاستیانوں میں سامعین کے سامنے رکھا ،بچوں میں عبدالرافیع، مروہ طارق اور ملائکہ عارف شامل تھیں۔
دیگر مقررین میں سردار ارشد، ملک جاوید، عابد اقبال، راجہ مختار سونی ،طاہر رفیع اور ڈپٹی مئیر طارق محمود نے خطاب کیا۔