سویڈن میں پاکستانی نژاد ڈسٹرکٹ جج کی تعیناتی، پاکستان پروموشن نیٹ ورک کی جانب سے خیرمقدم

0

اسٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) دارالحکومت سویڈن میں پاکستانی نژاد موسیٰ کاظم شاہ کو ڈسٹرک کورٹ کا جج تعینات کردیا گیا، سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے موسیٰ کاظم شاہ مبارکباد کا پیغام دیا گیا جبکہ پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ (پی پی این ای) کی جانب سے کی جانب سے انہیں خصوصی طور پر تعریفی سند جاری کی گئی۔

چیئرمین پی پی این ای زبیر حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دیارِ غیر میں وطنِ عزیز کا نام اسی طریقے سے روشن کیا جاسکتا ہے، سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے لئے نا صرف مقامی اداروں میں پاکستانی نژاد افراد کی تعیناتی بلکہ مقامی سیاست میں بھی ہم وطنوں کو حصہ لینے کی اشد ضرورت ہے۔

وائس چیئرمین محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی اصل خدمت یہ ہے کہ ہم پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا بھر میں اجاگر کر کے منفی پروپیگنڈوں کو ملیا میٹ کریں۔

واضح رہے کہ موسیٰ کاظم شاہ کا شمار اسٹاک ہوم کی معروف پاکستانی سرکردہ شخصیات میں ہوتا ہے، یہ اٹھارہ برس کی عمر سے اسٹاک ہوم سویڈن میں قیام پزیر ہیں۔

بنیادی طور پر انہوں نے ساڑھے تین سال کاروبار کی اس کے علاوہ انہیں سویڈن کی سیاست و سماجت پر بھی دسترس حاصل ہے کیونکہ وہ اسی کی دہائی کے وسط سے ایک فعال سوشل ڈیموکریٹ رہے ہیں اور ہیں ، اور اب وہ ایک مقامی سیاست دان ہیں اور وہ خیرہولمین ضلع کونسل کے رکن بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!