بیجنگ (ویب ڈیسک) حالیہ دنوں کئی ممالک کی مقتدر شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور بین الاقوامی دوستوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چین ہمارا برادر ملک ہے ۔
انہوں نے وینزویلا کی جانب سے چینی عوام کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 2024میں چائنا ڈریگن ، وینزویلا اور چین کے درمیان بھائی چارے کی مسلسل ترقی کی رہنمائی کرے گا۔ چین-وینزویلا دوستی زندہ باد، ڈریگن کا سال اور اسپرنگ فیسٹیول پر مبارک ۔
تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سریتھا تھاوسین نے اپنے پیغام میں چین کے نئے قمری سال کی مبارک باد دیتے ہوئےاس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ سال خوشحالی کا مبارک سال ہو، جس میں مالی وسائل وافر ہوں، تھائی لینڈ اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں خوشحالی آئے اور دونوں ممالک کے درمیان ویزا استثنیٰ کی پالیسی دونوں ممالک کے درمیان تبادلے کو مزید آسان بنائے۔
بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کے صدر الوارو لاریو نے چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے سال میں اچھی صحت اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔ ناورو میڈیا منسٹر شدروڈ بینک نے نارو میڈیا اور ناورو کے عوام کی جانب سے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ناورو پر مزید چینی ٹی وی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔
ان کے علاوہ ٹونگا کے قائم مقام وزیراعظم، کیریباتی کے صدر، جزائر سلیمان کے وزیر اعظم ، وانواتو کے صدر سمیت جنوبی بحرالکاہل جزائر کے ممالک سے تعلق رکھنے والی دیگر معزز شخصیات نے بھی چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔