بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے ڈریگن ایئر سپرنگ فیسٹیول گالا کا مختصر روسی ورژن قازقستان کے مین اسٹریم میڈیا اتامیکن ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سی ایم جی کا اسپرنگ فیسٹیول گالا کسی قازق میڈیا پر نشر کیا گیا جو کہ بے حد تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
ٹی وی اسٹیشن پر نشر ہونے والے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا مختصر ورژن 40 منٹ طویل ہے ، جس میں بنیادی طور پر گانے ، رقص ، ایکروبیٹک اور دیگر پروگرامز شامل ہیں جو خاص طور پر مقامی ناظرین کے مزاج کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔
قازقستان میں یکم سے 15 فروری تک سی ایم جی کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے پوسٹرز اور پروموشنل ویڈیوز جائنٹ ایل ای ڈی اسکرینز سمیت کل 37 بڑی اسکرینز پر نشر کی جا رہی ہیں جن میں عوام گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ۔