سابق پاکستانی سفارتکار کی جانب سے چینی قوم کو چینی نئے سال کی مبارکباد 

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ یہ سال قمری کیلنڈر میں ڈریگن کا سال ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے چینی دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشیوں اور کامیابیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔ پچھلے چند دنوں میں کئی ممالک کے رہنماوں اور معزز شخصیات نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔

کینیا کے صدر ولیم ساموئی روٹو نے سوشل میڈیا کے ذریعے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اسپرنگ فیسٹیول کے موقع پر  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر ولیم روتو  نے کہا کہ کینیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، دونوں ممالک اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں اور مل کر ترقی کر رہے ہیں۔

کینیا اور چین کے تعلقات پر جوش، دوستانہ اور مضبوط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت دو طرفہ باہمی فائدے سے بالاتر ہے۔ڈریگن صحت، خوش قسمتی، طاقت اور حکمت کی علامت ہے اور  ہم ڈریگن کے سال میں کینیا-چین جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی  ترقی کے منتظر ہیں۔

زیمبیا کے صدر  ہاکائینڈے ہیچی لیما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ڈریگن کے سال میں چینی عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ روس، یونان سمیت دیگر ممالک کے سیاسی رہنماوں  نے بھی چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!