پاکستانی نوجوان کشمیر کاز کے لیے ناگزیر، صدر کشمیر کونسل سردار تیمور عزیز

0

سویڈن(تارکین وطن نیوز)پاکستان مسلم لیگ نون(یوتھ) کے صدر چوہدری عرفان اور کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت آصف بٹ کی کشمیر کونسل سویڈن کے مرکزی دفتر آمد اور صدر کشمیر کونسل سردار تیمور عزیز اور نائب صدر کشمیر کونسل ، راجہ بلال مصطفی سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں اہم تنظیمی امور پر تفصیلی گفت وشنید ہوئی ۔ صدر کشمیر کونسل سردار تیمور عزیز نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کشمیر کاز کے لیے ناگزیر ہیں، مسلم لیگ نون کو ذاتی اختلافات کو ختم کر کے پارٹی کے لیے کام کرنا چاہیے اور سب کو ساتھ لے کے چلنا چا ہئے۔

صدر یوتھ ونگ نے کہا کہ نے پراشوڑرز اگر پرانے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کریں گے تو حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔پارٹیاں پیسے کی محتاج نہیں ہوتی نظریات کی بنا پر چلتی ہیں اور ہم نظریاتی کارکنوں کو ساتھ لے کے چلیں گے۔

بلال مصطفیٰ نے کہا کہ پی ایم ایل نون سویڈن صبح ایک امیدوار چنتی ہے اور شام کو دوسرا جس سے پارٹی کا مزاق بن رہا ہے، ملاقات میں ادریس محمود اور دیگر بھی شریک تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!