ڈنمارک کے بلدیاتی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے سید اعجاز حیدر بخاری منتخب

0

سٹاک ہوم (عارف کسانہ) ڈنمارک کے بلدیاتی انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے سید اعجاز حیدر بخاری منتخب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے تیسری مرتبہ مسلسل کامیابی سے ہیٹرک مکمل کرلی ہے۔

وہ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی بلدیاتی برانڈبی ستراند کی بلدیہ کے کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔ تیسری مرتبہ مسلسل کامیابی ان کی حلقہ کے لوگوں میں مقبولیت اور عوامی مسائل کو حل کروانے میں دلچسپی اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔

سید اعجاز حیدر بخاری کا تعلق ضلع گجرات میں چڑیاولہ کے گا ئوں ڈھل داود سے ہے اور ان کا خاندان مذہبی اور روحانی سرگرمیوں کی وجہ سے معتبر مقام رکھتا ہے۔

اس کامیابی پر ان کے دوستوں جن میں راجہ اظہر اقبال ایس پی میرپور، راجہ جاوید اکبر، سید مدثر حسین بخاری، اعجاز وسیم بٹ، شیخ جاوید اللہ، چوہدری اظہر حسیب، عبدالخالق جاوید، شیخ صفدر حسین، محمد طفیل، محمد شبیر، راجہ خالد، انجینئر محمد سلیم، راجہ ارشد محمود، پروفیسر محمد سلیم اور عارف محمود کسانہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلی مرتبہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!