آئی ایل ٹی20کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

0

شارجہ (ویب ڈیسک) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن2 کے کوالیفائر2 میں دبئی کیپیٹلز نے موجودہ چیمپئن گلف جائنٹس کو9 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی لیگ مرحلے میں جائنٹس کے ہاتھوں2 بار شکست اور پلے آف ٹیبل میں آخری مقام حاصل کرنے کے باوجود کیپٹلز نے کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور جائنٹس کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز پر محدود کردیا تھا۔

جیمز ونس نے 53گیندوں پر 4چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 58رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی اننگز کو سہارا دیا عثمان خان (21) کے ساتھ 25 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد ونس نے کرس جارڈن (30) کے ساتھ 46 گیندوں پر 55 رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز سے باہر نکالا۔ تاہم ان کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔

ہدف کے تعاقب میں کیپیٹلز کے اوپنرز لیوس ڈو پلوئے اور ٹام بینٹن نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 98 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈو پلوئے نے بالر جارڈن کو چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے پہلے ہی اوور میں 16 رنز بنالئے ۔

11.1اوورز میں اوپننگ پارٹنرشپ اس وقت ختم ہوئی جب بینٹن 38 رنز پرآؤٹ ہوئےڈو پلوئے نے 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 40 گیندوں پر 5 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور ٹام ایبل (20) کے ساتھ ملکر انہوں نے اپنی ٹیم فائنل میں پہنچادیا جہاں ان کا مقابلہ ایم آئی ایمریٹس سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!