المدینہ جامع مسجد واٹرلو سٹریٹ اولڈہم میں شب برات کے حوالہ سے روحانی محفل کا انعقاد

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) المدینہ جامع مسجد واٹرلو سٹریٹ اولڈہم میں شب برات کے حوالہ سے روحانی محفل کا انعقاد ہوا جس میں مولانا قاری سید عبد الشکورقادری ،شیخ الحدیث مفتی ثاقب قادری نے خصوصی شرکت کر کے شب برات کی اہمیت و فضیلت بتائی ۔

ثناں خواں مصطفیٰ نے آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے شرکائے محفل پر وجدانی کیفیت طاری کر دی۔ مولانا قاری سید عبد الشکورقادری کا کہنا کہ تھا کہ شب برات رحمتوں برکتوں اور سعادت والی ہے ،امت مسلمہ قرآن اور آقائے کائنات کے حکم پر عمل کرتے ہوئے شب برات کو مناتی ہے ۔انکا مذید کہنا تھا کہ حضور پاک کا ارشاد ہے کہ شعبان کی پندرہویں رات کو قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو سنت رسول پر ہم عمل پیرا ہیں ۔

مفتی ثاقب قادری نے کہا ہم نے قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں محفل میں شریک افراد کو درس دیا ،محفل میں ذکر اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔واجد خان کا کہنا تھا کہ شب برات رحمتوں و برکتوں والی ہے،محفل میں نوجوانوں سمیت کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہم انکے شکر گزار ہیں۔

حاجی مطلوب حسین نے شب برات کی محفل میں شریک بھائیوں اور بہنوں سے فلسطین کے مظلوم اور نہتی عوام کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی ۔مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے شب برات میں شریک علماء کرام ثناء خواں مصطفیٰ اور اہل ایمان جنہوں نے روحانی محفل کی رونق دوبالا کی سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

ماہ شعبان کی پندرہویں شب برات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں اہل ایمان کی ارواح کو تازگی بخشنے کے لیے منعقد روحانی محفل ہمیں انسانیت کی قدر اور حق و سچ کا علم بلند کرنے میں پیش پیش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!