ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس کے زیراہتمام شب برات کی خوبصورت محفل کا انعقاد

0

پیرس (رپورٹ:سلطان محمود) ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس کے زیر اہتمام شب برات کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا ،محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عمر شہزاد نے حاصل کی۔

اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول سید اسد اللہ شاہ،سید عبد اللہ شاہ ،زاہد محمود چشتی چیئر مین نعت کونسل ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس ،محمد محمود ،محمد عظیم اور راجہ احمد زمان نے پیش کئے۔

اس محفل میں منہاج ایجوکیشن فرانس ،منہاج یوتھ لیگ فرانس ،منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس ،منہاج میڈیا فرانس ،منہاج لائبریری ،منہاج تدفین سروسز ،منہاج پبلیکیشن فرانس ،مرکزی سینئر قیادت ،سارسل ،گونساویل ،کرائی ،کلیشی صوبوا کے ذمہ داران کے علاوہ نوجوانوں،اہل علاقہ اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت نے محفل کو چار چاند لگائے۔

طاہر عباس گورائیہ جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ،محترم راحیل عابد فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور اور منظور حسین بھٹی نے نقابت کے ساتھ ساتھ خوبصورت اشعار کے ساتھ اپنی حاضری پیش کی۔

ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس محترم علامہ حسن میر قادری نے اس رات کی مناسبت سے توبہ کی فضیلت اور بارگاہ خداوندی میں اس کی اہمیت و افادیت پر قرآن و حدیث اور اکابر صحابہ ء کرام کے معمولات کچھ اس حسین انداز میں پیش فرمائے کہ ہر آنکھ اشک بار تھی۔

اس کے بعد آپ نے رقت آمیز دعا سے محفل کا اختتام فرمایا، حاضرین محفل کے لئے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!