"شی جن پھنگ: چین کی طرز حکمرانی” کی پہلی جلد کی بلغاریہ میں اشاعت

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر بلغاریہ کی زبان میں "شی جن پھنگ: چین کی طرز حکمرانی” کی پہلی جلد باضابطہ طور پر شائع ہوئی۔

اس کتاب کا بلغاریہ کی زبان میں ورژن چین کے فارن لینگویج پبلشنگ ہاؤس اور بلغاریہ ایسٹ ویسٹ پبلشنگ ہاؤس نے مل کر ترجمہ اور شائع کیا۔ کتاب کی اشاعت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بلغاریہ کے قارئین کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے تاکہ وہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریات کی گہرائی سے تفہیم حاصل کر سکیں۔

چینی طرز کی جدیدیت اور چینی قوم کی جدید تہذیب کو سمجھ سکیں اور چین اور بلغاریہ کے درمیان روایتی دوستی کو فروغ دے سکیں۔ اب تک کتاب "شی جن پھنگ، چین کی طرز حکمرانی” کا چار جلدوں میں ترجمہ اور اشاعت ہو چکی ہے جس کی پہلی جلد 41 زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!